وکلا کی ہڑتال جاری، علی ظفر اور میشا شفیع کی قانونی جنگ میں تعطل

لاہور: سیشن کورٹ میں جاری گلوکار و اداکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کی قانونی جنگ میں گزشتہ روز بھی وکلا کی ہڑتال کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کیخلاف مقدمہ درج کئے جانے پر وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اس لئے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں