راحت فتح علی خان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016ء کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان بھر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار راحت فتح علی خان سے سال 2016ء کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تفصیلات کی فراہمی کیلیے سات روز کی مہلت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014ء اور 2015ء کا آڈٹ کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں