پاکستان پر جارحیت کا ایک اور بھارتی منصوبہ، 20 اپریل تک حملےکا خدشہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان میں جارحیت کا ایک اور بھارتی منصوبہ تیار، سولہ سے بیس اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کر لیا، مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نیا ناٹک رچا سکتا ہے، وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں جارحیت کا ایک اور منصوبہ بنا لیا، سولہ سے بیس اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کرلیا گیا اور مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔ انھوں نے خطے میں امن داو پر لگانے کے مذموم مقاصد پر اظہار تشویش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں