بین الاقوامی میڈیا کا دورہ بالاکوٹ، بھارتی جھوٹ بے نقاب

راولپنڈی: بین الاقوامی میڈیا نے بالاکوٹ کے علاقے جبہ کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے جائے وقوع کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نمائندوں میں بھارتی صحافیوں سمیت مختلف ممالک کے سفارتکار اور دفاعی اتاشی شامل تھے۔ میڈیا ٹیم نے اپنی آنکھوں سے جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گروپ کو بھارتی جھوٹے دعوے اور زمینی حقائق پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں، ڈیفنس اتاشیوں اور بین الاقوامی صحافیوں کے وفد کو بالا کوٹ حملے سے متعلق جھوٹے بھارتی دعوؤں اور پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔

وفد کو بتایا گیا کہ مدرسے پر حملے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت کے ایسے اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ وفد نے سوات میں تعلیمی سہولیات اور مالاکنڈ میں بحالی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی وفد کو مدرسے کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں بھارت نے سینکڑوں دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ وفد مدرسے کے بچوں اوراساتذہ کے ساتھ گھل مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں