پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں بارش کہیں پھوار، موسم خوشگوار

ملک میں بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور، قصور، میاں چنوں، چیچہ وطنی ، شور کوٹ سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ اور دیگرعلاقوں میں بادل برسیں گے، کوئٹہ، ژوب، سبی میں بھی بارش ہوگی، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاڑکانہ، سکھر ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، کل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں