وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے

گھوٹکی: وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے، پی ٹی آئی رہنما کافی عرصہ سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے، گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سردار علی محمد خان مہر پرویز مشرف کے دور میں سن 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے تھے۔ علی محمد مہر آزاد حیثیت سے جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم علی محمد مہر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بھی وفاقی وزیر علی محمد مہر کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور اور کہا اللہ تعالی سے دعا ہے اہلخانہ کو غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں