قلعہ سیف اللہ: ٹرک اورمسافر وین میں تصادم، 14 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

عید کی خوشیوں کو نظر لگ گئی، قلعہ سیف اللہ میں علی خیل کے مقام پر ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں کئی افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا، شدید زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا، پولیس کے مطابق بدقسمت ویگن کوئٹہ سے ژوب جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں