حمزہ شہباز، سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونےکو ہے: مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور: مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے،ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !

اپنا تبصرہ بھیجیں