پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے

لاہور: اے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن بہاولپور عامر افتخار کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی صادق آباد تعینات کر دیا گیا۔ ایم پی ڈی ڈی ٹریننگ ختم ہونے پر محمد کاشف اور عنصر حیات کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق ڈی ایم او میانوالی حسن نذیر کا تبادلہ کر کے انھیں اے سی جنڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اے سی ساہیوال محمد سیف سے عہدے کا چارج واپس لے کر انھیں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے سٹاف آفیسر سفیان دلاور کا تبادلہ کر کے اے سی ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اے سی قصور عفت النساء کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی لاہور کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اے سی جرنل کمشنر آفس لاہور انعم زید کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔ یو ٹی شپ مکمل کرنے پر اے سی یو ٹی راولپنڈی زیب النِسا ناصر کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی کہوٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن فرحان مجتبیٰ کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اے سی فیروزوالہ عمر افتخار شیرازی سے عہدے کا چارج واپس لے کر انھیں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یو ٹی شپ مکمل کرنے پر اے سی یو ٹی لاہور سیدہ تہنیت بخاری کا تبادلہ کرکے انھیں اے سی فیروزوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرر اور تبالوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں