ن لیگ کا 16 ماہ میں معاشی تباہی پر آج حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان

لاہور: ن لیگ نے 16 ماہ میں معاشی تباہی پر آج حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ احسن اقبال، محمد زبیر، خرم دستگیر ، عائشہ غوث پاشا دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے زیر اہتمام معاشی کانفرنس میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا، گزشتہ شب ہونے والے پارٹی اجلاس میں وائٹ پیپر کے نکات کو حتمی شکل دی گئی، وائٹ پیپر حکومت کی نااہلی اور نالائقی کیخلاف عوامی چارج شیٹ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا وائٹ پیپر میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے معاشی اعدادوشمار بیان کئے گئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معیشت کی زبوں حالی کی مکمل تفصیل اور موازنہ وائٹ پیپر میں شامل ہے، معاشی کانفرنس میں مستقبل کے لئے قومی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں