نیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیب پر گرجنے برسنے والوں کا نیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے   چلتا کرنے   کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نہیں، آپ کی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اور اس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے۔ نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں